Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عدلیہ سے ریٹرننگ افسر نہ ملے تو بیوروکریسی سے لیے جائیں گے، ذرائع الیکشن کمیشن

Published

on

The Election Commission has issued a notification for the reinstatement of 3 MNAs of Muslim League-N and one member of the Punjab Assembly

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان دسمبر کے دوسرے ہفتے میں کردیا جائے گا،انتخابی شیڈول کا اعلان ووٹنگ کے روز سے 54روز قبل کیا جانا ضروری ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے آج جاری کئے گئے  17ارب 40کروڑ روپے سمیت اب تک تقریباً ساڑھے 47 ارب روپے جاری ہوچکے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 8 فروری کو انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے،الیکشن کمیشن  قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی حتمی فہرست 30فروری کو جاری کر چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں اورڈپٹی ریٹرننگ افسروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دیدی، جلد آر اوز اور ڈی آر اوز کو تعینات کرنے کی منظوری دیدی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں آر ازو لگانے کیلئے عدلیہ سے نام مانگے گئے تھے،عدلیہ سے اب تک جواب موصول نہیں ہوا،عدلیہ نے نام نہ دیئے تو بیورو کریسی سے آر اوز لگائے جائیں گے۔

 یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 859 حلقوں میں الگ ،الگ آر اوز لگائے جائیں گے،عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی فارم کی چھپائی جاری ہے،الیکشن کمیشن نے پرنٹنگ کارپوریشن سے کاغذات نامزدگی فارم چھپوانے کا معاہدہ کیا ہے،پرنٹنگ کارپوریشن  میں کاغذات نامزدگی سمیت مختلف انتخابی دستاویزات کی چھپائی جاری ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی شیڈول جاری کرنے سے پہلے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی فارم پہنچا دیئے جائیں گے،الیکشن کمیشن جنرل نشستوں ، خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیتوں کیلئے  سفید کاغذ پر نامزدگی فارم چھپوا رہا ہے،32 ریجنل الیکشن کمشنرزکوعام انتخابات 2024 کیلئے ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز تعینات کردیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین