Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

الیکشن 100 فیصد شفاف اور پرامن ہوئے، یقین ہے سیاسی جماعتیں نتائج تسلیم کریں گی، چیف الیکشن کمشنر

Published

on

عام انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن سو فیصد شفاف اور پرامن ہوئے۔یقین ہے کہ سیاسی جماعتیں نتائج کو تسلیم کریں گی۔

انتخابات کے حوالے سے ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے کہا کہ پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

انھوں نے کہا کہ کسی شہری کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا گیا۔اگر دوپہر دو بجے تک وقت بڑھانے کا کہا جاتا ہے تو وقت بڑھایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گجرات کے تین پولنگ اسٹیشنز میں وقت بڑھایا، وہاں کے متعلقہ آراوز نے وقت بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین