تازہ ترین
9 مئی کے واقعات، پرتشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں، احتجاج پرامن ہونا چاہئے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
پاکستان میں 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ ہم پُرتشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں، احتجاج پرامن طریقے سے کیا جانا چاہیے، حکومتوں کو آزادی اظہار کے احترام کو مد نظر رکھنا چاہیے۔
محکمہ خارجہ کی بریفنگ کے دوران ترجمان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان میں 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے بحث چل رہی ہے جو امریکہ میں کیپٹل ہل پر حملے جیسے تھے، امریکہ اس کو کیسے دیکھتا ہے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، اس میں احتجاج کا حق، پُرامن اجتماع کا حق شامل ہے۔حکومتوں کو اس سے قانون کے مطابق، آزادی اظہار کے احترام کو مدنظر رکھتے نمٹنا چاہیئے۔
ترجمان نے کہاکہ امریکہ پر تشدد کاررائیوں، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی مخالفت کرتا ہے، احتجاج پُرامن طریقے سے کیا جانا چاہیے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے افغانستان میں حملے کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی ترجمان نے کہاکہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ہمارا مشترکہ مفاد ہے، اس کے لیے متعدد پاکستانی سویلین اداروں کے ساتھ شراکت داری ہے۔ حکومت پاکستان کے ساتھ باقاعدگی سے اپنی استعداد کار بڑھانے، علاقائی سلامتی کو مستحکم کرنے کے مواقع کی نشاندہی کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس میں ہمارے سالانہ اعلیٰ سطحی انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ بھی شامل ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور