Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

قومی سلامتی کمیٹی کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دے دی

Published

on

وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی، کابینہ نے ایران کے ساتھ تنائو ختم کر کے سفارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس  میں قومی سلامتی کمیٹی میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ایران کے ساتھ تناؤ ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایران سے تعلقات خراب ہوں، ایران نے غلط اقدام کیا جس کا جواب دیا۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیر خارجہ نے کابینہ اجلاس کو بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے اجلاس میں بتایا کہ ایران حالیہ کشیدگی ختم کرنا چاہتا ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے کابینہ کو بریفنگ دی،ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری خارجہ نے کابینہ کوبریفنگ میں کہا کہ ایران کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں چاہتا، تاہم قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین