Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے فنڈز کی منظوری دے دی

Published

on

The federal cabinet has approved 20 billion rupees funds for Operation azm e istehkam

وفاقی کابینہ نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ”آپریشن عزم استحکام“ کے لیے فوری 20 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ ملکی اقتصادی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دوران اجلاس وفاقی کابینہ نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) سے بھی 20 ارب روپے کی منظوری لی جا چکی ہے۔ انسداد دہشت گردی کے لیے وفاقی کابینہ اپنی مسلح افواج کی مدد کرے گی۔

یاد رہے کہ نیشنل ایپکس کمیٹی میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز، بلوچستان میں دہشت گردی کے ایک سے زائد واقعات میں فوجی جوان اور شہریوں سمیت 50 کے قریب افراد شہید کر دیے گئے تھے۔ موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ کے اضلاع میں دہشت گردی میں کئی بے گناہ شہریوں نے شہادت پائی تھی۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر جواب دیتے ہوئے کلیئرنس آپریشنز میں 21 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین