Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی، شرپسندوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی جائیں گی، وزیراعظم

وفاقی کابینہ نے ای سی سی، سی سی ایل ایل سی اور کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے فیصلوں کی توثیق کردی

Published

on

The federal cabinet has approved 20 billion rupees funds for Operation azm e istehkam

وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی ، وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔وزیراعظم شہبازشریف نے آپریشن عزم استحکام سے متعلق وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ آپریشن عزم استحکام ماضی کے آپریشنز کی طرح نہیں ہے، اس سے عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ صرف شرپسند عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاﺅس میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی، اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا زیر بحث لایا گیا ۔اجلاس میں عزم استحکام اپریشن سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیااور کہا کہ آپریشن عزم استحکام ماضی کے آپریشن کی طرح نہیں ہے ،عزم استحکام آپریشن میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور نہ ہی لوگوں کے گھروں میں کوئی اس طرح کی کاروائی کی جائے گی بلکہ صرف جو شر پسند عناصر ہیں ان کے خلاف انٹیلی جنس بیس پر کارروائی کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے مالی سال 2022-23 کی قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ پر غور کیا،وفاقی کابینہ نے ای سی سی، سی سی ایل ایل سی اور کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ اجلاس میں عالمی ادارہ خوراک کی سپیئر پارٹس کی شپمنٹ افغانستان بھجوانے کے لیے این او سی کی منظوری سمیت پیر روشن انسٹیٹیوٹ آف پروگریسو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز کے پہلے ریکٹر کے تقرر کی منظوری دے دی گئی ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین