پاکستان

وفاق نے سندھ کے 16 جاری منصوبوں کے لیے بجٹ میں فنڈز ہی مختص نہ کیے

سائٹ انڈسٹریل کراچی کی از سر نو بحالی کے منصوبے کے لئے ڈھائی ارب جاری کرنے تھے

Published

on

وفاق نے سندھ میں چلنے والے متعدد منصوبوں میں کوئی رقم جاری نہیں کئے،،،مالی 2023-24 میں وفاق نے پی ایس ڈی پی کی مد میں اربوں روپے جاری کرنے تھے ،،اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے تفصیلات جاری کردیں۔

مالی 2023-24 میں وفاق نے پی ایس ڈی پی کی مد میں اربوں روپے جاری کرنے تھے،وفاق نے 16 مختلف منصوبوں میں کوئی رقم جاری نہیں،سائٹ انڈسٹریل کراچی کی از سر نو بحالی کے منصوبے کے لئے ڈھائی ارب جاری کرنے تھے،روہڑی گڈو بیراج ایم -5 انٹر چینج کے لئے 4 ارب روپے میں کوئی رقم جاری نہیں ہوئی۔

محکمہ خزانہ سندھ کے مطابق ٹنڈو الہیار سے ٹنڈو آدم سڑک کے لئے 2 ارب روپے جاری کرنے تھے،مہران ہائی وے نواب شاہ سے رانی پور کے لئے 4 ارب میں کوئی رقم جاری نہ ہوسکی۔نیشنل ہائی وے این-5 کے لئے 3 ارب روپے جاری نہ ہوسکے۔

محکمہ خزانہ سندھ کا کہنا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے 5 ، 5 کروڑ روپے جاری نہ ہوسکے،سندھ کوسٹل ہائی وے 36 کلومیٹر 2 ارب روپے جاری نہ ہوسکے،وفاق نے سیلاب متاثرہ علاقوں اسکولز کے لئے 2 ارب اور مکانات کی تعمیر کے لئے ڈھائی ارب روپے میں سے کوئی رقم جاری نہ ہوسکی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version