Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

وفاقی حکومت نے مستعفی اور ریٹائرڈ ججوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کے خلاف اپیل دائر کردی

Published

on

وفاقی حکومت نے عافیہ شہربانو کیس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

اپیل میں جوڈیشل کونسل اور رجسٹرار سپریم کورٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں  استدعا کی گئی  ہے کہ سپریم کورٹ اصول طے کرے کسی جج کے مستعفی ہونے کے باوجود سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی جاری کر رکھ سکتی ہے۔27جون 2023کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت مرکزی کیس میں درخواست گزار نہیں تھی،سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں قرار دے چکی ہے کہ اگر عدالت کے فیصلے سے کوئی فریق متاثر ہو تو وہ اپیل دائر کرنے کا حق رکھتا ہے،جج کی پینشن اور مراعات وفاقی حکومت نے جاری کرنا ہوتی ہیں،اس لیے وفاقی حکومت اپیل دائر کر سکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ یا مستعفی جج کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو کارروائی سے روکنے کا فیصلہ دیا تھا۔

یہ فیصلہ سابق جج اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عافیہ شہربانو ضیا کیس میں فیصلہ دیا تھا۔فیصلے میں قرار دیا گیا تھا کوئی جج مستعفی ہو جائے یا ریٹائرڈ ہو جائے تو کونسل کارروائی نہیں کر سکتی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین