Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

Published

on

یوم آزادی پر عوام کے لیے تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے اس معاملے پر اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے چئیرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھانے پر حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن قیمتیں کم ہونے پر حکومت کو عوامی ستائش نہیں ملتی۔

خیال رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کااختیار دینے کی مخالفت کی تھی، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کھلا اختیار ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب ناجائز منافع خوری کا خدشہ ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین