Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کا نوٹس لے لیا، مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

Published

on

وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کا نوٹس لے لیا، خفیہ معلومات اور دستاویزات کو نمایاں کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ دستاویزات کی کھلے عام نمائش کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی معلومات کا پھیلاؤ پاکستان کو نقصان پہنچاسکتا ہے،دوست اوربرادرممالک  کے ساتھ تعلقات کو بھی نقصان پہنچ سکتاہے۔

وفاقی وزیردفاع نے کہا کہ اسٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو زک پہنچاسکتا ہے،تمام افراد کیخلاف آفیشل سیکرٹس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے  کا  فیصلہ کیا گیا ہے،بالواسطہ یا بلاوسطہ ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس جرم کی سزا 2 سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہوگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین