Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وفاقی محتسب نے سرکاری محکموں کے خلاف 1 لاکھ 94 ہزار شکایات پر کارروائی کی، رپورٹ صدر کو پیش

Published

on

صدر مملکت آصف علی زرداری کو وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے سالانہ رپورٹ پیش کردی۔ وفاقی محتسب نے 2023 میں سرکاری محکموں کی بدانتظامی کے خلاف ریکارڈ 194,099 شکایات پر کارروائی کی۔

سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت  سال 2023 میں شکایات پرکاروائی میں 18 فیصد اضافہ ہوا، کل شکایات میں سے 193,028 کا ازالہ کیا گیا، سال 2022 کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی محتسب نے ملاقات میں صدر مملکت کو محتسب کی کارکردگی اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا،وفاقی محتسب اعلامیہ کے مطابق وفاقی محتسب سرکاری محکموں کی بدانتظامی کے خلاف شکایت کنندگان کو فوری اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کر رہا ہے، سال 2023 ءمیں 49,190 شکایات آن لائن موصول ہوئیں ، گزشتہ سال کی نسبت47 فیصد اضافہ ہوا، موبائل ایپ کے ذریعے 22,321 شکایات موصول ہوئیں، سال 2022 کے مقابلے میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وفاقی محتسب ٹیکنالوجی کی مدد سے مقدمات کا جلد ازالہ کررہا ہے، دور دراز علاقوں تک رسائی بڑھا رہا ہے، رپورٹ کے مطابق نئے علاقائی دفاتر ، کھلی کچہریوں ، تنازعات کے غیر رسمی حل اور انسپکشن ٹیموں کے دوروں سے شکایات کے ازالے میں مدد ملی، شکایات کے اندراج میں اضافہ ہوا، وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے دفتر نے ریکارڈ 202,367 شکایات پر کارروائی کی۔

صدر مملکت نے وفاقی محتسب کی کارکردگی کو سراہا،رسائی بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین