Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کر دیا گیا

Published

on

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹر اعظم خان پر عائدکردہ جرمانے کا جائزہ لینے کے بعد اسے ختم کردیا ہے۔

اعظم خان پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میچ کے دوران  پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پچاس فیصد میچ فیس کا جرمانہ میچ آفیشلز نے عائد کیا تھا۔

اعظم خان نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کی تھی، اس آرٹیکل کے تحت کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو اجازت نہیں ہے کہ وہ کوئی ایسی چیز پہنیں اور دکھائیں جو بورڈ سے منظور شدہ نہیں یا اپنے ذاتی پیغامات اور خیالات کو دوران کھیل پیش کریں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2023ء میں اعظم خان نے میچ میں بلے پر فلسطینی پرچم کا اسٹیکر لگایا تھا۔

امپائر کی ہدایت کے باوجود وہ اس ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے میں ناکام رہے تھے۔

ایسے کسی اقدام کے لیے پلیئر یا ٹیم آفیشلز ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز ڈپارٹمنٹ کی پیشگی منظوری ضروری ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین