پاکستان
جکارتہ میں 2 سال سے کھڑے پی آئی اے کے ایئر بس 320 میں سے پہلا طیارہ پاکستان پہنچ گیا
پی آئی اے کے جکارتہ میں 2 سال سے کھڑے دو ائیربس320 میں سے پہلا طیارہ واپس وطن پہنچ گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ائیربس 320 رجسٹریشن نمبر AP-BLZ رات ساڑھے دس بجے جکارتہ سے براستہ بنکاک وطن پہنچ گیا۔
پی آئی اے نے مذکورہ لیزنگ کمپنی کو 26 ملین ڈالر ادا کرکے طیارے اپنے بیڑے کیلئے حاصل کئے ہیں۔
ان طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے میں ائیربس ساختہ طیاروں کی کل تعداد 16 ہوجائے گی،دوسراطیارہ چند روز میں پی پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہو جائے گا۔