پاکستان
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا پہلا حکم، تمام قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ رعایت
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے قدم کے طور پر صوبے کی جیلوں کے قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی رعایت کا اعلان کر دیا ۔
علی مردان ڈومکی نے جمعہ کی شب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
حلف لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینا اورالیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جس کام کے لیے آئے ہیں وہ یہ ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں۔ انھوں نے اس امید کا اظہارکیا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔
علی مردان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی جو صورتحال ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ ’ہماری جتنی بھی صلاحیتیں ہیں ہم امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہم نے کابینہ کے بارے میں نہیں سوچا۔ ’ہماری کوشش ہے کہ ایک دو دن میں کابینہ کی تشکیل کریں۔‘
اس سوال پر کہ کیا مزاحمت کاروں سے بات چیت کے لیے کوئی منصوبہ ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’اگر کوئی بلوچستان کی بہتری کے لیے بات چیت کرنا چاہے تو وہ ہمارے بھائی ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ ان سے بات چیت او رابطہ ہو تاکہ وہ واپس اپنے ملک آ جائیں۔‘
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی