پاکستان

کراچی میں آج اور کل موسم سرما کی پہلی بارش متوقع

Published

on

محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیش گوئی کردی،ہفتے اوراتوارکوآندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی ودرمیانی بارش ہوسکتی ہے،ابرآلود موسم اوربارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق جنوب مغربی بلوچستان میں مغربی ہواوں کے بتدریج داخل ہونے والے ہواوں کے سلسلے کےتحت ہفتے کی شام تا رات کراچی(بشمول مضافاتی علاقوں)میں آندھی،گرج چمک کے ساتھ ہلکی اورمعتدل بارش کا امکان ہے۔

اتوارکو بھی شہر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،اتوارکو دیہی سندھ کےاضلاع تھرپارکر،عمرکوٹ،بدین،ٹھٹھ اورمیرپورخاص میں  بھی بارش کا امکان ہے۔

صوبے کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اوررات سردرہنے کی توقع ہے، میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھندچھاسکتی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو کراچی کا کم سے کم پارہ 18.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 31.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،شہر میں بیشتروقت بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلیں،جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار22کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version