پاکستان
لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کو کئی گھنٹے بعد واپس اتارنا پڑگیا
پی آئی اے کی لاہورسے ٹورنٹو روانہ ہونے والی پرواز کو ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کے سبب کئی گھنٹے بعد دوبارہ لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پراتاردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کی پروازپی کے 797 اتواراورپیر کی درمیانی شب لاہور سے ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئی تھی، پرواز کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کے سبب جہاز کو روس کی فضائی حدود سے واپس بلوایا گیا.
پرواز لاہورکے علامہ اقبال ائیرپورٹ پرلینڈ کرگئی،ترجمان پی آئی اے کےمطابق پاکستان میں پی آئی اے کا انجینئرنگ بیس موجود ہے،جہاں پرکوالیفائیڈ انجینئرزطیارے کا معائنہ کرکے خرابی کو دورکرینگے.
پرواز کو منسوخ کردیا گیا ہے،مسافروں کو دیگرمتبادل پروازوں پر ٹورنٹو روانگی کے لیے ایڈجسٹ کیا جائےگا۔