پاکستان
بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا سیلابی ریلہ چند گھنٹوں میں گنڈا سنگھ کے مقام سے پاکستان داخل ہوگا
پاکستان کمشنر برائےانڈس واٹراورفلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق مشرقی دریا ستلج میں درمیانے درجے کا سیلابی ریلہ ہریکے انڈیا سے اگلے 24 گھنٹوں میں گنڈا سنگھ والا میں پہنچے گا۔
فیروزپور،انڈیا سے نچلے درجے کا سیلابی ریلا اسی مقام پراگلے6گھنٹوں میں پہنچنے کا امکان ہے،اگلے48گھنٹوں کے دوران سلیمانکی ہیڈ ورک میں پانی کا تیز بہاؤ متوقع ہے،جس کے سبب دریا سے منسلک نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
دریائے ستلج پرفصلوں کے زیرآب آنے کا امکان ہے جبکہ سڑکیں زیرآب آنے کا بھی خطرہ ہے،این ڈی ایم اے تمام ڈیزاسٹرمینجنٹ کے متعلقہ اداروں کے ساتھ باقاعدہ اپ ڈیٹس شیئرکررہا ہے،ممکنہ خطرے سے دوچارنشیبی علاقوں سے لوگوں کی منتقلی یقینی بنائیں۔
فلڈ ریلیف کمشنر نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مطلوبہ سامان اورمشینری پہلے سے تیاررکھیں،ممکنہ خطرے سے دوچارعلاقوں میں خوراک اورادویات کا مناسب انتظام تیاررکھیں،ایمرجنسی کی صورت میں سڑکوں اورمواصلاتی رابطوں کی بحالی کے لیے متعلقہ ادارے تیاررہیں،پی ایم ڈی اے پنجاب،پنجاب آبپاشی ڈپارٹمنٹ کے ذریعے سیلابی پانی کی ریگولیشن یقینی بنائے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق بھارت نے ستلج میں ہریکے سے 208597 کیوسک اور فیروز پور کے مقام سے 110568 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے۔ بھارت سے چھوڑا گیا پانی چند گھنٹوں میں گنڈا سنگھ قصور کے مقام سے پاکستان میں داخل ہو گا۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے متعلقہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دریائے ستلج سے منسلک اضلاع ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کو حتمی شکل دیں اور تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔لوگوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے، تمام متعلقہ محکمے تازہ ترین صورت حال سے پی ڈی ایم اے کو اگاہ رکھیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی