Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

حکومتی کمیٹی نے 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی

Published

on

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈارکی صدارت میں نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا،حکومت کی نجکاری کمیٹی نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کر دی۔

اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کو ترجیح دی جائے گی،اجلاس میں 84 ایس او ایز کی نجکاری پر تفصیلی غور کیا گیا، پی آئی اے ، فرسٹ وومن بینک لمیٹڈ، ایچ بی ایف ، زرعی ترقیاتی بینک، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، پیکو، جنکوون،  ٹو،تھری،فور شامل  ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ منافع بخش اداروں کی نجکاری پر بھی غور کیا جائے گا، حکومت کا دائرہ کار اسٹریٹجک اور ضروری ریاستی اداروں تک ہو گا، اسٹریٹجک اور ضروری ریاستی ملکیتی اداروں کی درجہ بندی کی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق درجہ بندی میں نہ آنے والے ایس او ایز کو نجکاری میں شامل کیا جائے گا۔ نجکاری کمیٹی نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی، جن میں پی آئی اے ، فرسٹ وومن بینک لمیٹڈ، ایچ بی ایف ، زرعی ترقیاتی بینک، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، پیکو، جنکوون،  ٹو،تھری،فور، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں لیسکو ، پیسکو ، آئیسکو ، میپکو ، جیپکو ، حیسکو ،پیسکو،سیپکو اور دیگر ادارے شامل ہیں۔

اسٹیٹ لائف انشورنس،سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ،پاکستان ری انشورنس کارپوریشن بھی نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں، اگلی میٹنگ میں مرحلہ وار نجکاری پروگرام کو حتمی شکل دی جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین