پاکستان
حکومت نے کالعم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کا نام دے دیا، خوارج کے نام کے ساتھ معزز مذہبی القابات استعمال نہیں کئے جائیں گے
پاکستان نے نام نہاد شریعت کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں کے خلاف بڑا اقدام لیا ہے ۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کو اب "فتنہ الخوارج ” کہا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے خوارج کو اسلام اور پاکستان کو مزید نقصان سے پہنچانے سے روکنے کےلیے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دہشت گرد تنظیم سے وابستہ افراد کیلئے مذہبی القابات استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ خط و کتابت اور دستاویزات میں مفتی اور حافظ کے بجائے لفظ "خارجی” لکھا اور پڑھا جائے گا۔
حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی نے پاکستان کے عوام ، دفاعی اداروں اور ملکی سالمیت اور اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،یہ دہشت گرد اسلام میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اپنے شیطانی ایجنڈے کی تکمیل پر عمل پیرا ہیں،اسلامی تعلیمات کے مطابق ایسے ناپاک عناصر کو فتنہ الخوارج کہتے ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی اسلام کی حقیقی تعلیمات کے منافی حرکات اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے باعث اب سے ٹی ٹی پی کو "فتنہ الخوارج” کہا جائے گا۔
مزید برآں، اس دہشت گرد تنظیم سے وابستہ افراد کی طرف سے استعمال کیے جانے والے تمام معزز مذہبی القاب جیسے ‘مفتی’ اور ‘حافظ’ استعمال نہیں کیے جائیں گے،اس کے بجائے، تمام خط و کتابت اور دستاویزات میں ان کے ناموں کے ساتھ لفظ "خارجی” لکھا اور پڑھا جائے گا۔
اس اقدام کا مقصد تنظیم کی حقیقی نوعیت اور نظریے کی عکاسی کرنا ہے،نوٹیفیکیشن میں تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ ہدایات کو فوری طور پر لاگو کریں،یہ نوٹیفیکیشن وفاقی وزارتوں/ ڈویژنوں اور دیگر انتظامی کنٹرول کے تحت تمام محکموں اور اداروں کو بھی بھیجا جائے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی