پاکستان

حکومت نے کالعم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کا نام دے دیا، خوارج کے نام کے ساتھ معزز مذہبی القابات استعمال نہیں کئے جائیں گے

Published

on

پاکستان نے نام نہاد شریعت کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں کے خلاف بڑا اقدام لیا ہے ۔  کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کو اب "فتنہ الخوارج ” کہا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے خوارج کو اسلام اور پاکستان کو مزید نقصان سے پہنچانے سے روکنے کےلیے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دہشت گرد تنظیم سے وابستہ افراد کیلئے مذہبی القابات استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ خط و کتابت اور دستاویزات میں مفتی اور حافظ کے بجائے لفظ "خارجی” لکھا اور پڑھا جائے گا۔

حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی نے پاکستان کے عوام ، دفاعی اداروں اور ملکی سالمیت اور اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،یہ دہشت گرد اسلام میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اپنے شیطانی ایجنڈے کی تکمیل پر عمل پیرا ہیں،اسلامی تعلیمات کے مطابق ایسے ناپاک عناصر کو فتنہ الخوارج کہتے ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی اسلام کی حقیقی تعلیمات کے منافی حرکات اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے باعث اب سے ٹی ٹی پی کو "فتنہ الخوارج” کہا جائے گا۔
مزید برآں، اس دہشت گرد تنظیم سے وابستہ افراد کی طرف سے استعمال کیے جانے والے تمام معزز مذہبی القاب جیسے ‘مفتی’ اور ‘حافظ’ استعمال نہیں کیے جائیں گے،اس کے بجائے، تمام خط و کتابت اور دستاویزات میں ان کے ناموں کے ساتھ لفظ "خارجی” لکھا اور پڑھا جائے گا۔
اس اقدام کا مقصد تنظیم کی حقیقی نوعیت اور نظریے کی عکاسی کرنا ہے،نوٹیفیکیشن میں تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ ہدایات کو فوری طور پر لاگو کریں،یہ نوٹیفیکیشن وفاقی وزارتوں/ ڈویژنوں اور دیگر انتظامی کنٹرول کے تحت تمام محکموں اور اداروں کو بھی بھیجا جائے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version