Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

حکومت 14 اگست کو مدت پوری کر کے ختم ہوجائے گی، وزیراعظم کااعلان، قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی مخلوط حکومت کی 14 اگست کو اپنی مدت پوری کر کے ختم ہوجائے گی، وزیراعظم کے اس اعلان کے ساتھ عام انتخابات کے بارے میں قیاس آرائی ختم ہو گئی ہے۔

پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد اکتوبر یا نومبر میں انتخابات ہوں گے،جس کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ الیکشن کے بعد جو بھی حکومت بنے گی وہ تعلیم کو اپنی پہلی ترجیح رکھے گی، وزیراعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ ہمسایہ ملک سے زیادہ ترقی کر چکے ہیں اور پاکستان ان کے ساتھ اس دوڑ میں مقابلہ نہیں کرسکا۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین نے پچھلے ماہ 5 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کئے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔

الیکشن کے متعلق قیاس آرائی

کئی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا تھا کہ حکومت اسمبلی تحلیل کر کے الیکشن 90 روز بعد کرائے گی اور اسمبلی مدت پوری کر کے ازخود تحلیل ہو تو الیکشن 60 روز میں ہونا ہیں، یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ اسمبلی کی مدت بڑھانے کا آپشن بھی موجود ہے۔

اس سے پہلے یہ اطلاعات آ رہی تھیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے دبئی میں آصف زرداری کے ساتھ ملاقات میں الیکشن کی تاریخ طے کرنے کے لیے ملاقات کی تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان الیکشن اتحاد پر بریک تھرو نہیں ہوسکا،

مسلم لیگ ن نے اپنے رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنے انتخابی حلقوں میں الیکشن کی تیاری شروع کردیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین