Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

حکومت کل پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سکوک بانڈز فروخت کے لیے پیش کرے گی

Published

on

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کل جمعہ کو پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں اسلامی سکوک بانڈ کی نیلامی ہوگی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے نوٹس میں بتایا گیا کہ کل سےعوام اسٹاک مارکیٹ میں بروکرز کے ذریعے اجارہ اسلامی سکوک بانڈز خرید سکیں گے، اس سے پہلے سکوک بانڈز کی نیلامی بینکوں کے ذریعے مالیاتی اداروں اور بڑے انویسٹرز کو ہوتی تھی۔

حکومت  70 دن میں اجارہ سکوک بانڈز فروخت کی فروخت سے 90 ارب کا قرضہ لینے کا تخمینہ رکھتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اجارہ سکوک بانڈز کے خریداروں کو 20 سے 22 فیصد منافع دے سکتی ہے۔

کل وزیراعظم اسٹاک مارکیٹ میں پہلے سکوک بانڈ کی ٹریڈنگ کا افتتاح کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین