Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: عائشہ منزل کے علاقے میں آگ سے متاثرہ عمارت کے فلیٹس میں رہائش کی اجازت دے دی گئی

Published

on

کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر آگ سے متاثرہ عمارت میں رہائش کے قابل قرار دے دیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل فیصل عبداللّٰہ چاچڑ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل کمیٹی نے متاثرہ عمارت میں رہائش کی اجازت دے دی ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت کی چاروں منزلیں رہائش کے قابل ہیں، پولیس اور ریسکیو اہلکار رہائشیوں کو ان کے گھر پہنچانے میں مدد کر رہے ہیں۔

عمارت کے رہائشیوں کو ضروری سامان لانے کی اجازت دے دی گئی، فلیٹوں کے مکینوں کو باری باری اندر بھیجا جا رہا ہے، لیڈی پولیس اہلکار اور دیگر حکام بھی ساتھ جا رہے ہیں۔

دوسری جانب آتشزدگی واقعہ کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام نے متاثرہ عمارت کا دورہ کیا۔

عمارت کے دورے کے بعد ایڈیشنل ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور کو نقصان ہوا ہے، لیکن عمارت کے انفرااسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا ہے، فلیٹس محفوظ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتش زدگی کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 1 شخص جھلس کر شدید زخمی ہوا تھا، جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

مال میں لگی آگ سے کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین