Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے فیلڈ ورکرز کے لیے حاضری سسٹم درد سر بن گیا، ہر ماہ تنخواہ میں کٹوتی مقدر

Published

on

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ( ایل ڈبلیو ایم سی) کے کم تعلیم یافتہ، نچلے درجے کے ملازمین کے لیے حاضری کا نظام وبال جان بن گیا، مکمل ڈیوٹی اور بروقت حاضری کے باوجود سسٹم میں غیرحاضری کی وجہ سے تنخواہوں میں ہر ماہ کٹوتی مقدر بن گئی۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے فیلڈ ورکرز کے لیے موبائل فون ایپ پر حاضری کا نظام بنایا گیا ہے، فیلڈ ورکر کو ڈیوٹی پر پہنچ کر اپنی تصویر ڈیوٹی کے مقام سے اپ لوڈ کرنا ہوتی ہے اور ڈیوٹی ختم ہونے پر یہی عمل دہرانا ہوتا ہے۔

فیلڈ ورکرز کم تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ فونز خریدنے کی بھی سکت نہیں رکھتے، اس کا ادراک ایل ڈبلیو ایم سی کو بھی ہے، لیکن حاضری نظام بنانے والے بضد ہیں کہ یہی نظام چلے گا، اس کی خاطر اینڈرائیڈ فون نہ رکھنے والوں کی حاضری ساتھی فیلڈ ورکر کے فون سے لگوانے کا بندوبست تو کیا گیا ہے لیکن اصل مسائل کی جانب توجہ نہیں دی جا رہی۔

ایک بڑا مسئلہ ڈیوٹی مکمل ہونے کے بعد دفتر پہنچ کر تصویر اپ لوڈ کرونا ہے، اکثر فیلڈ سٹاف کو ایسے کام تفویض کر دیئے جاتے ہیں جنہیں ڈیوٹی ٹائم کے اندر مکمل کرنا ممکن نہیں ہوتا یا تاخیر سے ایسے کام سونپے جاتے ہیں، جب وہ ڈیوٹی مکمل کر کے دفتر پہنچتے ہیں تو سسٹم ان کی حاضری ہی قبول نہیں کرتا۔

اس حوالے سے گزشتہ کئی ماہ سے ملازمین افسران سے شکایات کر رہے ہیں مگر افسران کی جانب سے ان کو صرف تسلیاں ہی دی جا رہی ہیں مگر اس حاضری سسٹم کی خامیان دور نہیں کی جا رہیں۔

ذرائع کے مطابق اب تک 200 ملازمین اس حاضری سسٹم کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں اور سینکڑوں مزدور پورا کام کرنے کے باوجود آدھی تنخواہ وصول کر پائے ہیں۔

 ایل ڈببلیوایم سی کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دوسال سے  زیادتیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ افسروں کی حاضری یا تو مینوئل ہے یا پھر وہ تھمب سمپریشن سے حاضری لگاتے ہیں لیکن فیلڈ ورکر کے لیے اینڈرائیڈ سسٹم بنا دیا گیا ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے ڈرائیورزجب صبح دفتر داخل ہوتے ہیں تو اٹینڈنس کا ذمہ دار ان کی تصاویر بنا کر اپ لوڈ کر دیتا ہے ، اس طرح ان کے دفتر پہنچنے کا ریکارڈ بن جاتا ہے لیکن فیلڈ سے اگر دفتر واپسی میں تاخیر ہو تو اٹینڈنس سسٹم اضافی ڈیوٹی کے باوجود انہیں غیرحاضر بنا دیتا ہے۔

فیلڈ ورکرز کا کہنا ہے کہ اکثر ملازمین کی آدھی تنخواہ اسی سسٹم کی نذر ہو جاتی ہے۔

موقف جاننے کے لئے جب ایل ڈبلیوایم سی کے پی آر او عمیر سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ سب جھوٹ ہے ایسا ممکن ہی نہیں، ہم نے حاضری میں صبح کے لئے دو گھنٹے اور شام میں ساڑھے تین گھنٹوں کا اضافی وقت رکھا ہوا ہے اور حاضری دیر سے آنے پر بھی لگتی ہے ،ہاں البتہ کوئی دیر سے پہنچے گا تو اس کا اتنا وقت کاٹ لیا جاتا ہے، فیلڈ ورکرز جھوٹ کا سہارا لے کر افسروں کو بدنام کر رہے ہیں۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین