پاکستان
نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 9 اپریل تک ملتوی
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت نو اپریل تک ملتوی کر دی۔ عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشرا بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادمیں عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی ، وکلاء صفائی عثمان گِل، سلمان اکرم راجا سیشن عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے خاورمانیکا کے وکیل رضوان عباسی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر اعتراض کیا اور کہا کہ رضوان عباسی ساتھ والی عدالت میں بیٹھے ہیں،کہہ رہے میں نہیں آرہا،مجھے کوئی بلا کر دکھائے ان کی تصویر بھی لی ہے، خالی عدالت میں فارغ بیٹھے ہوئےہیں، عدالت پیش نہ ہو کر توہین عدالت کر رہے ہیں۔
عدالت نے خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی کے پیش نہ ہونے پرسلمان اکرم راجہ کو دلائل کی اجازت دی۔
سلمان اکرم راجہ نے عدالت نے دلائل دئیے کہ طلاق کے کم سے کم 48 دنوں بعد نکاح ہونا چاہیے، طلاق اور عدت ختم ہونے کی تاریخیں اہم ہیں،طلاق کے 48 دنوں بعد بشریٰ بی بی نے عمران خان سے نکاح کیا، خاورمانیکا 6 سال خاموش رہے، ایک جملے پر شکایت دائر کردی۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسلام میں خاتون کی پرائویسی کا خیال رکھنے کی تلقین کی گئی ہے، مارچ 2018 میں خاورمانیکا نے ٹیلیویژن پر بیان دیا بشریٰ بی بی باپردہ خاتون ہیں، بشریٰ بی بی سے زیادہ پرہیزگارعورت نہیں دیکھی،اور بانی پی ٹی آئی بھی بہت متقی انسان ہیں۔
سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ ویڈیو کلپ کے متعلق جرح میں خاورمانیکا نے بیان دیا؟ کیا خاورمانیکا کے انٹرویو کی تاریخ موجود ہے؟
وکیل سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا کہ نجی چینل کے پروگرام میں خاورمانیکا نے بشریٰ بی بی سے متعلق بیان دیا، انٹرویو کا پورا ریکارڈ منگوا لیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے استدعا کی کہ عید سر پر ہے، بشریٰ بی بی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں، بشریٰ بی بی کو صرف عدت میں نکاح کیس میں سزا ملی ہوئی ہے،بشریٰ بی بی کی سزا معطل کرنے کی سزا کی درخواست کو آج دیکھ لیں۔
خاور مانیکا کے کونسل کے معاون نےعدالت سے استدعا کی سزا معطل کی درخواست پر فیصلہ عید سے پہلےدیاجائے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی