Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی

Published

on

The leadership of PTI Lahore failed to mobilize the workers for the rally, they submitted their own arrests, party sources.

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی،پی ٹی آئی نے معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کسی کا رائٹ آف اسمبلی تو نہیں چھینا جا سکتا،جلسے سب نے کیے ہیں، آپ قواعد و ضوابط اور شرائط طے کر لیں۔

شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہم اب چھ اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔چیف جسٹس نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ اپنے ٹرم اینڈ کنڈیشنز پر عملدرآمد کروا کے جلسے کی اجازت دے دیں۔

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل کو ہدایت کی کہ آپ صرف یہ خیال رکھیں کہ کوئی ہنگامہ آرائی نہ ہو۔چیف جسٹس نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آپ نے جو شرائط عائد کرنی ہیں وہ کر دیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین