کھیل

دی ہنڈرڈ: اسامہ میر کی آل راؤنڈ پرفامنس نے مانچسٹر اوریجنلز کو فتح دلا دی

Published

on

پاکستانی لیگ اسپنر  اسامہ میر کی دی ہنڈرڈ میں شاندار پرفامنس، بیٹنگ کرنے آئے تو باؤلرز کی خوب پٹائی کی اور باؤلنگ  کرتے ہوئے  بھی دو بیٹرز دھر لئے۔

اسامہ میر نے بیٹنگ کرتے ہوئے 14 گیندوں پر 5 چوکوں اور 1 چکھے کی مدد سے 32 رنز بناڈالے، اور اپنی ٹیم مانچسٹر اوریجنلز کا اسکور 160 رنز تک پہنچا دیا، مانچسٹر اوریجنلز  کے جوس بٹلر  نے 43 رنز اسکور کئے۔

اسامہ میر نے باؤلنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی،20 گیندوں پر محض 27 رنز دے کر 2 وکٹیں  اپنے نام کیں ۔

اسامہ میر کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ان کی ٹیم مانچسٹر اوریجنلز نے 49 رنز سے فتح سمیٹی، بہترین آل راؤنڈ پرفامنس پر اسامہ میر مین آف دی میچ قرار پائے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version