Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

آئی ایم ایف پروگرام لڈو پیڑے نہیں، عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود عوام کوپٹرول پر 9 روپے ریلیف دیا، وزیراعظم

Published

on

لاہور میں یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کے تحت  وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں میں چیک تقسیم کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے کمی کی گئی ہے،عالمی منڈی میں کروڈآئل کی قیمتیں اوپر جارہی ہیں، تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود عوام کو ریلیف دیا، روپےکی قدرمیں اضافے سے پٹرول کی قیمتیں کم کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنا کوئی جادو منتر نہیں، آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوتا تو معیشت ٹھیک نہ ہوتی، آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے، آئی ایم ایف پروگرام کا یہ مثبت پہلو ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام حلوہ یا لڈوپیڑے نہیں، آئی ایم ایف کا پروگرام چیلنجنگ ہے، آئی ایم ایف پروگرام پر ہمیں ایثار،قربانی اور محنت سے عمل پیرا ہونا ہے پاکستان کی معیشت کو ہمیں محنت کرکے مزید بہتر کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی  سازشیں دفن ہوگئیں، اللہ تعالیٰ نے تمام سازشوں کو نیست و نابود کردیا، چندروز قبل اسرائیل کا پاکستان کیخلاف بیان آیا، اسرائیل کے بیان کے تانے بانے کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا،چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان کی ترقی منظور نہیں تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کو پستی میں دھکیلنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنےدور اقتدار میں سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سارا زور مخالفین کو جیلوں میں رکھنے پر صرف کیا ملک کیلئے کچھ نہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کو عدالتیں دن رات حاضری کیلئے بلاتی تھیں، نوازشریف نے عدالتوں میں ہر بار حاضری دی، عمران خان  کو دن رات ضمانتیں مل رہی ہیں،یہ ہے فرق ہے، نوازشریف نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھایا، نوازشریف نے سڑکوں کا جال بچھایا،اورنج لائن ٹرین بنائی، عمران خان کا دور ملک کی تباہی کا دور تھا،اس میں تباہی کے سوا کچھ نہ ہوا، عمران خان نے وزیراعظم ہوتے ہوئے اپنی کابینہ کو بھی دھوکا دیا، چیئرمین پی ٹی آئی ڈکٹیٹر بننا چاہتے تھے، عمران خان کو اقتدار سے آئینی طریقےسے ہٹایا گیا، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ہمارے زمانے میں نہیں ہوا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی اسکینڈل ہمارے دور حکومت میں نہیں ہوا، چینی کااسکینڈل ہماری حکومت میں نہیں ہوا، عوام نے انہی  حقائق پر خود فیصلہ کرنا ہے عوام سے ووٹ نہیں مانگ رہے،وہ حقائق پر فیصلہ کریں،عوام عمران خان کی دماغی کیفیت کا خود اندازہ کریں، ان کے دور میں  تجوریاں بھری گئیں، پی ٹی آئی کا دور قصہ پارینہ بن چکا ہے، نوازشریف کو اگر دوبارہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا مسلم لیگ (ن) کا نصب العین ہے جس پر عمل کرتے رہیں گے، عوام جس کو لے کر آگے آئیں گے تو اسے تسلیم کریں گے، پاکستان  کی بہتری کیلئے ہم نے تکالیف کو ہنس کربرداشت کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں 3 ارب ڈالر قرضے 4 فیصد سود پر دیئے گئے،عمران خان اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں،دونوں  ایک سکے کےدو رخ ہیں، انہوں نے  بی آر ٹی پر تحقیقات کو کیوں روکا؟ ان کی بہن کو ان کےدور میں کلین چٹ کیوں دی گئی؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے مالم جبہ کو کلین چٹ کیوں دی؟انہوں نے اپنی اہلیہ کو کیوں تحفظ دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کو بے بنیاد مقدمات میں سزا دی گئی، کسی نے بھی نوازشریف کی شنوائی نہیں کی، نوازشریف کو پانامہ میں پکڑ کر اقامہ میں سزا دی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کےدور میں ملک میں احتساب  کے نام پر انتقام لیا گیا، نوازشریف کو سی پیک لے کرآنے پر اقتدار سے الگ کیا گیا، ایک شخص کو فراڈ کے ساتھ اقتدار پر بٹھایا گیا، اس شخص میں ملک کو چلانے اور ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کی اہلیت نہیں تھی، وہ شخص 4 سال چور،ڈاکو کی گردان کرتا رہا مگر ملک کو ترقی و خوشحالی نہ دے سکا، چیئرمین پی ٹی آئی کو جب اقتدار سےالگ کیاگیا تو اس نے غلیظ زبان استعمال کی، چیئرمین پی ٹی آئی نے اداروں اور سربراہوں کیخلاف گھٹیا بیانات دیئے،لوگوں کو اکسایا، چیئرمین پی ٹی آئی کی گھٹیا بیان بازی سے 9 مئی جیسا سانحہ پیش آیا، ملک کیخلاف ذہنوں کے بدلنےسے بڑی دشمنی کوئی اور نہیں ہوسکتی، ہم نے طلبا کو لیپ ٹاپ دیئے تو کہا گیا یہ رشوت ہے، لیپ ٹاپ کسی کو سفارش پر نہیں بلکہ میرٹ پر تقسیم کئے جارہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین