Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سرگودھا میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا میبنہ واقعہ، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے مسیحی خاندانوں کو بچالیا، 10 پولیس اہلکار پتھراؤ سے زخمی

Published

on

سرگودھا کے علاقہ مجاہد کالونی میں مسیحی شخص کی طرف سے مبینہ طور پر قرآن پاک کو جلائے جانے کا واقعہ پر مشتعل ہجوم نے گھر کے ایک حصہ کو آگ لگا دی، پولیس نے لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ کر کے مشتعل ہجوم پر قابو پایا اور مسیحی خاندان کو گھر سے نکال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔

شہر کے علاقہ مجاہد کالونی میں سلطان مسیح نامی شخص کی طرف سے مبینہ طور پر قرآن پاک کو جلائے جانے کے واقعہ کی اطلاع پر علاقہ کے سینکڑوں افراد نے اس کے گھر پر حملہ کر دیا۔

اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی مشتعل ہجوم نے گھر کے کچھ حصہ کو مسمار کرکے آگ لگا دی، ہجوم کی طرف سے گھر پر پتھراؤ بھی کیا گیا پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سلطان مسیح اور اہل خانہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ڈی پی اسد اعجاز اور آر پی او شارق کمال صدیقی بھی علاقہ میں موجود رہے، مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، پولیس نے اشتعال پھیلانے والے 25سے زائد افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حالات کنٹرول میں ہیں۔ تاہم اشتعال پھیلانے والے افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں علاقہ میں موجود ہیں، آرپی او شارق کمال صدیقی کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بے حرمتی کے واقعہ کی مکمل انکوائری کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

کمشنرسرگودھا محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ شفاف تحقیقات کے بعد ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی،ہجوم کی طرف سے احتجاج کے دوران کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا،مسیحی برادری کے تمام لوگ محفوظ ہیں اور انہیں ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، شہری پرامن رہیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے مطابق مجاہد کالونی میں نہ تو کوئی گولی چلی اور نہ ہی کسی فرد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح  مجاہد کالونی میں واقعہ ایک چھوٹی دوکان کے مالک پر  کسی نے الزام لگایا گیا کہ اس نے کسی حوالے سے کوئی ایکٹ کیا ہے، جس پر علاقہ میں کشیدگی بڑھ گئی اور مشتعل افراد نے  ایک گھر اور دوکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچایا، جس پر  سول سوسائٹی اور تمام  مکاتب فکر کے علماء کرام  ،ریسکیو ،پولیس اور  تمام اداروں نے ملکر   حالات کنٹرول  میں کئے۔

ڈی پی او  کا کہنا تھا کہ شہری سوشل میڈیا  پر چلنے والی افواہوں یقین نہ کریں کیونکہ مجاہد کالونی میں نہ تو کوئی گولی چلی اور نہ ہی کسی فرد کی ہلاکت ہوئی ہے، واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتتیش کی جارہی ہے ۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی سرگودھا شارق کمال اور ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت سینئر افسران کی سپرویژن میں سرگودھا پولیس نے بروقت رسپانڈ کیا اور فوری موقع پر پہنچ کر نہ صرف 10 قیمت جانوں کو بچا لیا بلکہ حالات پر بھی قابو پا لیا۔کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،مشتعل افراد کے پتھراؤ سے پولیس کے 10 سے زائد افسران اور جوان زخمی بھی ہوئے۔

ترجمقان پنجاب پولیس نے کہا کہ سرگودھا پولیس نے اپنی جان داؤ پر لگا کر فیملیز کو ریسکیو کر کے ہجوم سے نکالا۔پولیس کی بروقت کاروائی کی بدولت سرگودھا بڑے سانحہ سے بچ گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ سرگودھا کے حالات مکمل طور پر پرامن اور کنٹرول میں ہیں، ڈسٹرکٹ امن کمیٹی اور کرسچین کمیونٹی کے ممبران نے پولیس کے ساتھ مل کر افہام و تفہیم اور امن کی فضا بحال کرنے میں موثر کردار ادا کیا۔ سرگودھا پولیس کے 2 ہزار سے زائد افسران اور جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود ہیں۔کسی کو شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین