Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

بھارتی بورڈ نے ورلڈ کپ 2023 کو متنازع بنادیا، بھارتی پنجاب بھی ناراض

Published

on

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے شیڈل پر بھارت کے اندر آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں، بھارتی بورڈ نے کرکٹ کو بھی سیاست کی نذر کردیا۔

ورلڈ کپ وینیوز کی تقسیم میں بھارتی پنجاب کو نظر انداز کرنے پر وزیر کھیل گرمیت سنگھ پھٹ پڑے، وزیر کھیل پنجاب گرومیت سنگھ نے ورلڈ کپ کے لیے موہالی کو میچ نا دینے کو سیاسی فیصلہ قرار دے دیا۔

بھارتی پنجاب کے وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ موہالی ٹاپ وینیوز میں شامل ہے، میزبانی کے فیصلے سیاست کی نذر ہو گئے، موہالی کو ایک پریکٹس میچ تک نہیں دیا گیا۔

گرمیت سنگھ نے کہا کہ موہالی اسٹیڈیم میں 2011 ورلڈ کپ کا پاک بھارت سیمی فائنل ایک بلاک بسٹر مقابلہ تھا،اندور، راجکوٹ ، رانچی اور ناگپور اسٹیڈیم کو بھی کوئی میچ نہیں ملا۔

ان وینیوز کو اگنور کرنے پر بھی انڈین کرکٹ بورڈ پر تنقید کی جا رہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین