Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بھارتی تفتیشی ادارے نے یاسین ملک کو سزائے موت کے لیے دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، پیر کو سماعت

Published

on

حریت رہنما یاسین ملک بھارتی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، اب بھارت کی نیشنل انویسٹی گیس ایجنسی ( این آئی اے) نے یاسین ملک کو ایک مقدمہ میں سزائے موت دلوانے کے لیے دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

یہ درخواست 29 مئی کو جسٹس سدھارتھ مردول اور تلونت سنگھ کے ڈویژن بنچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

یاسین ملک کو مئی 2022 میں ٹیرر فنڈنگ کے الزامات پراین آئی اے کی خصوصی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ این آئی اے نے ٹرائل کورٹ سے بھی یاسین ملک کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم، خصوصی عدالت نے یہ کہتے ہوئے دعا کو مسترد کر دیا کہ سزائے موت صرف غیر معمولی صورتوں میں دی جانی چاہیے۔

این آئی اے نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے رہنما ملک پر 2016 میں پرتشدد مظاہروں کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا،یاسین ملک پر پتھراؤ کے 89 مقدمات درج ہوئے۔

یاسین ملک کی جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے 1989ء میں مسلح جدوجہد شروع کی تھی۔

یاسین ملک نے 1994ء میں مسلح جدوجہد ترک کر کے پرامن تحریک کا اعلان کیا تھا اور بھارتی سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔

یاسین ملک نے بھارتی جیل میں 14 سال قید کاٹی اور جیل میں غیرانسانی تشدد کا نشانہ بنتے رہے۔

بھارت نے 2018ء میں یاسین ملک کو دوبارہ گرفتار کیا تھا تب سے یاسین ملک جیل میں ہیں، خراب صحت کے باوجود ہسپتال نہیں لے جایا جاتا اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین