Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اسلام آباد انتظامیہ نے القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی

Published

on

اسلام آباد انتظامیہ نے القادر ٹرسٹ کی نئے چیریٹی ایکٹ کی تحت رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی ،لیبر اینڈ انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ نے رجسٹریشن کی درخواست مسترد کئے جانے سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔ ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ طرز کے دیگر اداروں کی رجسٹریشن سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورںگزیب نے القادر ٹرسٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے القادر ٹرسٹ کی نئے چیریٹی ایکٹ کی تحت رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی ہے۔

عدالت نے ریمرکس دئیے کہ توبہ توبہ ،آپ لوگ بہت خراب ہو، جان بوجھ کے معاملے کو طول دے دیا گیا۔

سرکاری وکیل ے کہا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت اداروں کی طرف سے کلیئرنس کرانا ہوتی ہے۔

ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ طرز کے دیگر اداروں کی رجسٹریشن سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا، عدالت نے استفسار کیا کہ اداروں کی رجسٹریشن سے متعلق پالیسی سب کے لیے ایک ہی ہے یا یہاں طریقہ کار الگ ہے؟

عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین