Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی محمد خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کی عدالتی کارروائی میں بیٹھنے کی اجازت دے دی

Published

on

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور دیگر چار افراد کو ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عدالتی کارروائی میں بیٹھنے کی مشروط اجازت دے دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔علی محمد خان ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے ۔ علی محمد خان نے موقف اپنایا کہ ہمیں بتایا گیا کہ دو سےتین لوگ اڈیالہ جیل جاکر عدالتی کارروائی دیکھ سکتےہیں۔ لیکن ہم چار لوگ ہیں جو سماعت دیکھنےکےلیےجاناچاہتےہیں۔ اب تو کیس کی سماعتیں بھی کم رہ گئی ہیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت میں مجموعی طور پر تیس سے پینتئیس لوگوں کی جگہ ہے۔دس سے پندرہ ملزمان کے وکلاء اور آٹھ سے دس سرکاری وکلاء جاتے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اوپن ٹرائل کا مطلب ہوتا ہے سب دیکھیں عدالت میں کیا ہو رہا ہے۔عدالت نے علی محمد خان سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ کو اگلی سماعت پر جانے کی اجازت دے دیتے ہیں۔آج تو آرڈر آنے میں دیر ہو جائے گی۔اس لیے اگلی سماعت کیلئے اڈیالہ جیل جاسکیں گے

۔تاہم عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ اگر جیل میں جگہ کا کوئی مسئلہ نہیں تو علی محمد خان سمیت دیگر کو جیل میں جانے دیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین