لیڈ سٹوری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزیراعظم کو پیر کے روز طلب کر لیا
لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نگران وزیر اعظم کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ جو لوگ بھی اس کام میں ملوث ہیں انکو پھانسی ہونی چاہیے،عام طور پر ایک بار پھانسی ہوتی ہے ان کیسسز میں ملوث افراد کو دو دفعہ پھانسی ہونی چاہیے،ابھی نگران وزیراعظم کو طلب کرتا ہوں اور پھر منتخب وزیراعظم کو بھی طلب کرونگا۔
ایڈوکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ ہمیں اس کیس میں مزید وقت درکار ہے۔
عدالت نے لاپتہ افراد کیس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کو بلانے کا عندیہ بھی دیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو میری مہربانی ہے کہ میں دونوں ڈی جیز کو نہیں بلا رہا۔
عدالت نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو پیر کے روز صبح طلب کرلیا۔