Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ترمیمی بلوں کا معاملہ، استعفیٰ نہ دیں، عدالت جائیں گے، صدر علوی کو تحریک انصاف کا پیغام

Published

on

آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے مسوّدوں پر صدرِمملکت کے دستخطوں کے معاملہ پر تحریک انصاف نے صدر مملکت عارف علوی کو بھرپور معاونت فراہم کرنے اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے صدر مملکت کو استعفی نہ دینے کا پیغام بھیجا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر قانونی ٹیم  چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جیل میں مشاورت کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی موقف اختیار کرے گی کہ صدرِمملکت وفاق کی علامت ہیں، اور افواجِ پاکستان کے سپریم کمانڈر ہیں، ان کی ہدایات پر عمل نہ کر کے ان کی تضحیک کی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین