پاکستان
خط لکھنے والے ججز متنازع ہو چکے، کیسز سننا بند کریں، ایکس سروس مین سوسائٹی
ایکس سروس مین سوسائٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ چین کے شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس ہے، افغانستان میں دہشتگردی کم ہوئی جبکہ پاکستان میں 58 فیصد تک بڑھ گئی ہے، جس کا جی چاہتا ہے افواجِ پاکستان کو گالیاں دیتا ہے، موجودہ سپہ سالار دہشت گردی اور معاشی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کل چھ ججز نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، سیکورٹی اداروں کی قطعاً کوئی مداخلت نہیں ہے، عدلیہ ہوش کے ناخن لے، موجودہ حکومت قومی اسمبلی میں بل لائے کہ افواج پاکستان کیخلاف بات کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم کا کہنا تھا کہ ججز کے لیٹر کے بعد انہیں اخلاقی طور پر ان کیسوں اور اپیلوں کی سماعت روک دینی چاہیے۔ ججز کی حیثیت اب متنازعہ ہوچکی جب تک صورتحال کلیئر نہ ہو انھیں کام نہیں کرنا چاہیے۔
جنرل ریٹائرڈ عبالقیوم نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں کلبھوشن یادو کے کیس سمیت متعدد کیس ٹرائل ہونے کی مثال موجود ہے، نو مئی واقعات کے ملزمان کا فیصلہ ہونا چاہیے، فوجی عدالتیں جرم کی نوعیت پر فیصلہ کریں تو بہتر ہے۔ دہشتگردی کے حالیہ خونی اور اندوہناک واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ایسے واقعات پاکستان چین تعلقات میں خرابی اور سی پیک کو ناکام بنانے کی سازش کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اسلامک سٹیٹ خراسان کو جوڑنے، ان کی تربیت سمیت انٹیلیجنس اور مالی وسائل مہیا کرنے میں پاکستان دشمن قوتیں شامل ہیں جو نہیں چاہتی کہ پاکستان میں سی پیک تکمیل کو پہنچے اور سرمایہ کاری ہو۔ سی پیک پر اب تک 25 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، گوادر میں تقریبا 90 منصوبوں پر کام تیزی سے شروع ہے اس کے دوسرے فیز میں اکنامک زون گوادر میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تکمیل اور قومی ریلوے لائن ایم ایل ون پر کام شروع ہوگا۔داسو ڈیم اب تکمیل کے مراحل میں ہے جہاں سےچار ہزار میگا واٹ سستی بجلی تیار ہوگی۔
ایکس سروس مین سوسائٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے ایپکس کمیٹیوں کو فورا فعال کیا جائے۔ افغان مہاجرین اور غیر قانونی تارکین وطن کا پاکستان سے انخلا بہت ضروری ہے۔سیکیورٹی فورسز اپنی انٹیلیجنس اور ایریل سرویلنس اور دفاعی قوت کا بھرپور استعمال کریں۔ سفارتی سطح پر پاکستان، ایران اور افغانستان مل کر اس لعنت کے خاتمے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور