معاشرہ
کراچی ایئرپورٹ اہلکار نے 17 لاکھ رقم سے بھرا بیگ مسافر کو لوٹا دیا
کراچی ائرپورٹ پر اہلکار سپروائزر منظور نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی،مسافر کے کھوجانے والے22ہزاردرہم(17لاکھ 68ہزارپاکستانی روپے)واپس لوٹادئیے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق دبئی سے پہنچنے والا مسافر کنویئر بیلٹ سےسامان اٹھا کر چلاگیا اور اپنا شولڈر بیگ وہیں بھول گیا۔
منظور نے بیگ ملنے پر ڈیوٹی آفیسرعارف اورڈی ٹی ایم نوید کو اطلاع دی، بیگ کو سب کی موجودگی میں کھولا گیا جس میں 22 ہزار درہم (17 لکھ 68 ہزار) روپے پائے گئے۔
بیگ میں کریڈٹ کارڈز، ڈرائیونگ لائسنس، شناختی کارڈ، چشمہ و موبائل چارجر وغیرہ بھی پایا گیا، جلد ہی مسافر نے ائرپورٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا جسے ائرپورٹ بلایا گیا۔
اطمینان ہونے پر ائرپورٹ انتظامیہ کی موجودگی میں بیگ مسافر کے حوالے کردیا گیا، مسافر نے اپنے تعریفی خط میں ائرپورٹ انتظامیہ کی ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی