معاشرہ

کراچی ایئرپورٹ اہلکار نے 17 لاکھ رقم سے بھرا بیگ مسافر کو لوٹا دیا

Published

on

کراچی ائرپورٹ پر اہلکار سپروائزر منظور نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی،مسافر کے کھوجانے والے22ہزاردرہم(17لاکھ 68ہزارپاکستانی روپے)واپس لوٹادئیے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق دبئی سے پہنچنے والا مسافر کنویئر بیلٹ سےسامان اٹھا کر چلاگیا اور اپنا شولڈر بیگ وہیں بھول گیا۔

منظور نے بیگ ملنے پر ڈیوٹی آفیسرعارف اورڈی ٹی ایم نوید کو اطلاع دی، بیگ کو سب کی موجودگی میں کھولا گیا جس میں 22 ہزار درہم (17 لکھ 68 ہزار) روپے پائے گئے۔

بیگ میں کریڈٹ کارڈز، ڈرائیونگ لائسنس، شناختی کارڈ، چشمہ و موبائل چارجر وغیرہ بھی پایا گیا، جلد ہی مسافر نے ائرپورٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا جسے ائرپورٹ بلایا گیا۔

اطمینان ہونے پر ائرپورٹ انتظامیہ کی موجودگی میں بیگ مسافر کے حوالے کردیا گیا، مسافر نے اپنے تعریفی خط میں ائرپورٹ انتظامیہ کی ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version