پاکستان
کراچی بار نے ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات کے جائزہ کی تجویز دے دی
اسلام آباد ہائکورٹ کے ججز کے خط پر ازخود نوٹس کیس میں کراچی بار ایسوسی ایشن نے تجاویز سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں، کراچی بار نے ہائیکورٹس میں چیف جسٹس کے صوابدیدی اختیارات کا جائزہ لینے کی تجویز دے دی۔
کراچی بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تجاویز میں کہا ہے کہ ججز کو پابند بنایا جائے کہ مداخلت کی ہر کوشش سے 7 دن میں مجاز اتھارٹی کو آگاہ کریں جبکہ مجاز اتھارٹی کوبھی پابند کیا جائے کہ رپورٹ کرنے والے ججز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ عدم تحفظ کے باعث بہت سے ججز ایسے واقعات سے مجاز حکام کو آگاہ ہی نہیں کرتے۔ مداخلت کی کوشش ریاستی اداروں سے ہو، خود عدلیہ سے یا نجی سیکٹر سے، ہر صورت آگاہ کیا جائے۔ قریبی رشتہ داریوں کے علاوہ ججز کو سرکاری حکام اور انٹیلیجنس نمائندوں کیساتھ ملنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اگر سرکاری کام کیلئے حساس اداروں کے افسران سے ملنا ضروری ہو تو مجاز حکام کو آگاہ کیا جائے۔
کراچی بار نے کہا کہ مداخلت کے حوالے سے غلط بیانی کرنے والے ججز کی خلاف کارروائی کی جائے۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس مداخلت رپورٹ کرنے کیلئے خصوصی سیل قائم کریں۔ کراچی بار نےہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کے صوابدیدی اختیارات کا بھی جائزہ لینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنچز کی تشکیل اور مقدمات مقرر کرنے کا اختیار صرف چیف جسٹس کے پاس ہونا درست نہیں۔ ہائیکورٹس میں بنچز کی تشکیل اور مقدمات مقرر کرنے کا فیصلہ ججز کی تین رکنی کمیٹی کرے۔
کراچی بار نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کا شہریوں کے متعلق کیا گیا ہر اقدام غیرآئینی ہے۔ شہریوں کی جاسوسی اور انٹلیجنس رپورٹس کی تیاری غیرقانونی ہے اسلئے حکومت کو اس حوالے سے قانون سازی کی ہدایت کی جائے۔ سپریم کورٹ چھ ججز کے خط کی آزادانہ انکوائری کرائے اور ذمہ داران کا تعین کرکے سخت کارروائی کا حکم دے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور