Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے عیدالاضحیٰ کے لیے مارکیٹس رات دیر تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی

جمعہ سے اتوار تک کاروباری مراکز رات ایک بجے تک کھلے رہیں گئے،پیر سے جمعرات تک کاروباری مراکز رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے

Published

on

عدالت نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کا عبوری حکم جاری کردیا ،عدالت نے عید الاضحی کی امد پر کاروباری طبقہ کو ریلیف دے دیا ،جمعہ سے اتوار تک کاروباری مراکز رات ایک بجے تک کھلے رہیں گئے،پیر سے جمعرات تک کاروباری مراکز رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس میں دو صفحات پر مشتمل عبوری حکم جاری کردیا،عدالت نے عید الاضحی کی امد پر کاروباری طبقہ کو ریلیف دیا ہے،جمعہ سے اتوار تک کاروباری مراکز رات ایک بجے تک کھلے رہیں گے،پیر سے جمعرات تک کاروباری مراکز رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

تحریری آرڈر میں کہا گیا کہ سموگ تدارک کے لیے محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ جمع کروائی، سموگ روک تھام کے لیے کاروائیاں جاری رکھی جائیں،جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن کے ماہرین نے اپنی رپورٹ جمع کروائی،رپورٹ کا تعلق زیر زمین پانی کی سطح کے حوالے سے تیار کردہ اعداد و شمار سے ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ زیر زمین پانی کی سطح 2017 میں 6.5 میٹر سالانہ سے کم ہو کر تقریباً 1.3 میٹر سالانہ رہ گئی ہے،نہری پانی آبپاشی کے لیے دستیاب ہے مگر تجاوزات کی وجہ سے نہری پانی باغ جناح پارک تک نہیں پہنچ پا رہا ہے،میونسپل کارپوریشن لاہور اس بات کو یقینی بنانے کہ تجاوزات کو صاف کیا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ واٹر کورسز کھولے جائیں تاکہ پانی پارک تک پہنچ سکے،پنجاب فوڈ اتھارٹی عدالت کے احکامات کے مطابق رپورٹ دائر کرے گی۔عدالت نے سموگ تدارک کیس میں مزید کاروائی 14 جون تک ملتوی کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین