Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نےوزیراعظم، وزیر داخلہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

ایڈوکیٹ اظہر صدیق کے گھر پر حملے کا مقدمہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ رج کرنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے اندراج مقدمہ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ 29 مئی کو طلب کرلی۔

جسٹس فاروق حیدر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے اندراج مقدمہ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ 29 مئی کو طلب کرلی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 13 اپریل 2023 کو پیٹرول بم حملہ اور فائرنگ کی گئی تھی،فرانذک رپورٹ بھی ا چکی ہے جس میں دھماکہ خیز مواد اور پٹرول بم ثابت ہو چکا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کیس کی سماعت جلد مقرر کرے اور  اندراج مقدمہ کا حکم دے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین