پاکستان
مہنگائی کنٹرول نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس کر دیے
لاہور ہائیکورٹ نے کھانے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی اورصوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے اور آئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت پر سماعت کی جس میں مہنگائی کے تدراک کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔
درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ مرغی کے گوشت،چاول ، گھی ، چینی سمیت دیگر اشیائے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
درخواست میں بتایا گیا کہ ٹماٹر،پیاز ،سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور حکومت قمیتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اسی وجہ سے ضرورت کی اشیائے عوام کی پہنچ سے دورہونے سے عام شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔
درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ آئین کے تحت شہریوں کو بنیادی ضروریات کی اشیاء سے کسی صورت محروم نہیں کیا جا سکتا اور شہریوں کو مہنگائی سے نجات دلانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف اقدامات کرنےکاحکم دیا جائے. اس کے علاوہ مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی