ٹاپ سٹوریز
لاہور ہائیکورٹ نے کارپوریٹ فارمنگ کے لیے فوج کو 3 اضلاع میں زمین کی منتقلی روکنے کا حکم معطل کردیا
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پنجاب کے تین اضلاع میں فوج کو کارپوریٹ فارمنگ کے لیے زمین کی منتقلی روکنے کے لاہور ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ کے حکم کو معطل کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے پنجاب کی نگراں حکومت کو تین اضلاع میں فوج کو کارپوریٹ فارمنگ کے لیے زمین 20 سال کی لیز پر دینے سے روک دیا تھا۔
اپریل میں پنجاب کی نگراں حکومت نے زمین فوج کو دینے کے خلاف حکم امتناع کو چیلنج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
پیر کو ہونے والی سماعت کے دوران جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے عدالتی حکم کو کالعدم قرار دینے کی پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔
صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست میں نگراں پنجاب حکومت نے مؤقف اپنایا کہ عدالتی فیصلے میں تضاد ہے اور زرعی پالیسیوں کو ریگولیٹ کرنا عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کا اراضی کی منتقلی پر روک لگانے کا سابقہ فیصلہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ قانون کے مطابق نگران حکومت سابقہ حکومت کے زیر التوا فیصلے یا پالیسی کو نافذ کرنے یا اسے حتمی شکل دینے کی مجاز ہے۔
درخواست کے مندرجات کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے اس معاملے پر اپنے سابقہ فیصلے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت نے مارچ میں ’کارپورٹ ایگریکلچر فارمنگ‘ کے لیے تین اضلاع، بھکر، خوشاب اور ساہیوال میں کم از کم 45,267 ایکڑ زمین فوج کے حوالے کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
تاہم لاہور ہائیکورٹ نے نگراں حکومت کو اپنے منصوبے پر آگے بڑھنے سے روک دیا تھا۔ یہ فیصلہ جج عابد حسین چٹھہ نے پبلک انٹرسٹ لا ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے احمد رافع عالم کی درخواست پر جاری کیا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی