Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

الیکشن 2023

پرویز خٹک نے الگ سیاسی جماعت بنا لی،57 سابق ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ

Published

on

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما پرویز خٹک نے 2018 سے 2022 تک وفاقی کابینہ میں وزیر دفاع کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں، انہیں پارٹی کے ارکان اسمبلی کو پارٹی چھوڑنے کی ترغیب کے الزام سے پارٹی نے نکال دیا تھا۔

پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے نام سے نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے،سابق وزیراعلیٰ پختونخوا محمود خان بھی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہیں، پرویز خٹک کے دعوے کے مطابق تحریک انصاف کے 57 سابق ارکان اسمبلی ان کے ساتھ نئی جماعت کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پرویز خٹک نے کئی سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت ہے۔ پرویزخٹک نے خیبر پختونخوا کے 13 سابق ارکان اسمبلی سے رابطہ کیا جس میں سے 6 نے معذرت کی۔

انتخابی جیت کی یقین دہانی

معذرت کرنے والے ارکان اسمبلی اور کابینہ کے کچھ ساتھی پرویز خٹک سے آئندہ انتخابات میں جیت کی ضمانت اور واضح یقین دہانیاں چاہتے ہیں اور سیاسی خطرہ مول لینے سے گریزاں ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ پرویز خٹک کے ساتھ رابطے میں رہنے والے تقریباً سبھی اراکین نے نئی پارٹی میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی تھی لیکن وہ انتخابات میں یقینی جیت کی ضمانت چاہتے ہیں، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی پچھلی حکومت کی کابینہ کا حصہ رہنے والے کچھ ارکان بھی ان کے ساتھ شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، تاہم کچھ سابق اراکین اسمبلی پرویز خٹک کا ساتھ دینے کے بجائے پارٹی کے اندر ایک فارورڈ بلاک بنانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرویزخٹک نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری سے بھی رابطہ کیا۔

سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ سے ملاقات اور انہیں  اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی دعوت پر ہشام انعام اللہ نے کہا کہ آپ مجھے پی ٹی آئی میں لائے، بعد میں میری حمایت نہیں کی اس پر پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے سائیڈ لائن کیا گیا تھا، میرے ساتھ بھی برا ہوا ہے۔

مسلم لیگ ن کا انکار

ذرائع کا کہنا ہےکہ نئی جماعت کے فیصلے سے قبل پرویزخٹک نے (ن) لیگ میں جانے کے لیے رابطے کیے تھے لیکن (ن) لیگ کی طرف سے انکارپرپرویزخٹک کا متبادل جماعت بنانے کا فیصلہ سامنے آیا۔

پرویز خٹک (جو 2012 میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے پہلے 4 برس تک آفتاب شیرپاؤ کی قومی وطن پارٹی میں تھے) بڑے پیمانے پر ’الیکٹ ایبلز‘ کے گروپ کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں، اب وہ انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا میں اعلیٰ عہدہ حاصل کرنے کے لیے الیکٹ ایبلز کی بڑی تعداد کو ساتھ ملانے کے خواہاں ہیں۔

عمران خان کے سیاسی مستقبل پر ارکان تذبذب کا شکار

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی، جو پرویز خٹک کے ساتھ جانا چاہتے ہیں، اب بھی تذبذب کا شکار ہیں کیونکہ آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں پی ٹی آئی کا سیاسی منظرنامہ غیر واضح ہےکیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے مستقبل کے بارے میں کوئی واضح فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنایا گیا تھا، رواں برس 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے پیش نظر پرویز خٹک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، 21 جون کو پی ٹی آئی نے انہیں پارٹی کارکنوں سے رابطہ کرنے اور مبینہ طور پر پارٹی چھوڑنے پر اکسانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ’یہ پارٹی قیادت کے نوٹس میں آیا ہے کہ آپ پارٹی کے ارکان سے رابطہ کر رہے ہیں اور انہیں پارٹی چھوڑنے پر اکسا رہے ہیں‘، تاہم انہوں نے اس نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد رواں ہفتے کے آغاز میں پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔

نومئی کے واقعات کی مذمت

ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےوجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے مکمل خاتمہ ہوگیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین14 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین18 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان18 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین