پاکستان
پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ،پاک ترک تعلقات مزید اہم ہو گئے، نائب صدر ترکیہ
ترکیہ کے تعاون سے پاک بحریہ کے لیے تیار کردہ بحری جنگی جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ کردی گئی۔ لانچنگ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، قفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی شریک تھے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم کا ملجم کلاس کورویٹ کی تیاری میں حصہ لینے والے ماہرین کیلئے 20 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملجم کلاس کورویٹ چوتھا بحری جہاز ہے جو پاکستان اور ترکیہ نے مل کر تیار کیا ہے، پاکستان اور ترکیہ گہرے ، قریبی ، تاریخی اور مذہبی رشتے میں منسلک ہیں، زلزلہ اور سیلاب جیسی قدرتی آفات میں ترکیہ نے اپنے پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کی، پاکستان اور ترکیہ کی دوستی اور بھائی چارے کا تعلق مثالی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اورترکیہ کا ملجم کلاس کورویٹ منصوبہ دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کی عمدہ مثال ہے، صدر طیب اردوان اپنے عوام کی بہبود کیلئے بے پناہ کام کررہے ہیں، وقت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان اور ترکیہ سٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دیں، گوادر کو بھی ہم نے ایک اہم تجارتی مرکز بنانا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے، کارکنوں اور ماہرین کی یہ کاوش ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائے گی، حکومت پاک بحریہ کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام اقدامات کرے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے کہا کہ خوشی ہے کہ ملجم کلاس کی چوتھی اور آخری فریگیٹ کی لانچنگ کی تقریب میں شریک ہوں، ملجم منصوبہ پاکستان ترکیہ اسٹریٹجک پارٹنر شپ میں سنگ میل ہے، ملجم کلاس کو ر ویٹس بیک وقت سطح آب، زیر آب اور فضا میں جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جودت یلماز نے کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، یہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان اور ترکیہ کی حکومتوں اور عوام نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، سیلاب میں جہاں ترکیہ نے پاکستان کی مدد کی وہیں زلزلے میں پاکستان کا تعاون مثالی تھا۔
جودت یلماز نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں، موجودہ عالمی حالات میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید اہمیت حاصل کرگئے ہیں،ترکیہ اور پاکستان کو سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے، ترکیہ دہشت گردی کے خلاف 40 سال سے لڑ رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں،ترکیہ کے دفاعی شعبے میں حالیہ عرصے میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں،ترکیہ 90 ارب ڈالر کی دفاعی برآمدات کررہا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی