پاکستان
فشریز سوسائٹی اور پاک بحریہ کی لانچ ریلی، سمندر بھی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کی گونج کھلے سمندروں میں،فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی اور پاکستان نیوی کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے لانچ ریلی نکالی گئی۔
فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی اور پاکستان نیوی کی جانب سے لانچ ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی کیماڑی سے منوڑا کے درمیان نکالی گئی،جس میں 70 سے زائد لانچیں شریک ہوئیں۔
لانچوں کو سبزہلالی پرچموں سے سجایا گیا تھا،جس بجنے والے پرملی نغموں سے ماہی گیروں کا جوش وخروش دیدنی تھا۔
تقریب کے اختتام پر لانچ میں سجاوٹ کے اعتبار سے سب سے خوبصورت لانچوں کو انعامات سے نوازاگیا جبکہ یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔