Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

بلوچ دہشتگرد تنظیم کا سرغنہ اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں قتل، بھارتی کٹھ پتلیوں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

Published

on

The leader of the Baloch terrorist organization was killed by his own partner, the differences between the Indian puppets came to the fore

بی ایل ایف کا انتہائی مطلوب دھشتگرد سرغنہ شمبین عرف شہک اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں مارا گیا،شمبین کی ہلاکت سے بی ایل ایف کی اندرونی دراڑیں کھل کر سامنے آنا شروع ہو گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فنڈنگ سے قائم دہشتگرد گروہ بی ایل ایف کے اہم سرغنہ شمبین عرف شہک کو بی ایل ایف کے اپنے ہی ساتھی نے جہنم واصل کیا۔

ذرائع نے کہا کہ بی ایل ایف اور بھارتی فنڈنگ سے بنے دیگر دہشتگرد گروپوں میں فنڈنگ اور اختیارات کی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے،شمبین عرف شہک بی ایل ایف کا اہم ترین کمانڈر تھا جو کئی دھشتگرد کاروائیوں میں ملوث رہا۔

ذرائع کے مطابق شمبین عرف شہک فورسز پر حملوں اور ہتھیار ڈالنے والے پرانے ساتھیوں کے قتل میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا،شمبین عرف شہک بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملوں میں براہ راست ملوث رہا۔

ذرائع نے کہا کہ شمبین کی ہلاکت سے بی ایل ایف کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین