تازہ ترین
کچے کے علاقے میں 12 اہلکاروں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مارا گیا، پنجاب پولیس کا دعویٰ
رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے پولیس کی 2 گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے تاہم اب پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رات گئے جاری پولیس آپریشن میں کچے کے علاقے کا خطرناک ڈاکو بشیر شر کیفر کردار کو پہنچا، بشیر شر گزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی کارروائی میں ڈاکو بشیر شر کے دو ساتھی ڈاکو نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہوئے۔
آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انورکاکہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کے لیے آپریشن جاری ہے، اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
دوسری جامب سندھ پنجاب کے سرحدی ضلع گھوٹکی میں بھی پنجاب پولیس پر حملے کے بعد سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا، کچے اور پکے میں قائم پولیس چوکیوں پر اہلکاروں کو الرٹ کردیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حملے کو ناقابل قبول قرار دیا اور آئی جی پنجاب اور سیکرٹری داخلہ کو ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا حکم دیا۔
مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس سانحہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، پولیس اہلکاروں کی فوری بازیابی کے لیے آپریشن کیا جائے گا اور لاقانونیت کی آماجگاہوں کو مکمل طور پر نابود کیا جائے گا۔
بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال دیگر سینئر افسران کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچ گئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی