ٹاپ سٹوریز
سب کے مینڈیٹ کا احترام ہے، مل کر حکومت بنائیں گے، زرداری، فضل الرحمان اور فاروق ستار سے بات کریں گے، نواز شریف
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سنگل لارجسٹ پارٹی بن کر سامنے آئی ہے، سب جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے مینڈیٹ کا بھی احترام کرتے ہیں، سب کو دعوت دیتے ہیں ہمارے ساتھ مل کر بیٹھیں اور ملک کو بھنور سے نکالیں۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی ہیڈکوارٹرز میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں آپ سب کی آنکھوں میں جیت کی چمک دیکھ رہا ہوں،یہ چمک کہہ رہی ہے پاکستان کو سنوار دو،ہمارا ایجنڈا ایک خوشحال پاکستان ہے،ہم نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو ابھارا ہے، یہ سب کا پاکستان ہے ،مل کر مشکل سے نکالیں گے، ہم بار بار اس بات کے متحمل نہیں ہوسکتے کہ الیکشن کرائے جائیں، ملک کے اندر سب ادارے مل کر پاکستان کے لیے ایک مثبت کردار ادا کریں،ہم کسی سے نہیں لڑنا چاہتے،سب کو ملکر پاکستان کو مشکلات سے نکالنا چاہیئے۔
نواز شریف نے کہا کہ ہم اتحادی جماعتوں کو دعوت دیں گے کہ ہم مل کر حکومت بنائیں اور مل کر پاکستان کو مشکل سے نکالیں، شہباز شریف کے ذمہ لگایا ہے کہ آصف زرداری، فضل الرحمان، ایم کیو ایم کے لیڈروں سے ملاقات کریں اور ہم سب مل کر ملک کو مشکلات سے نکالیں، شہباز شریف آج ہی پہلی نملاقات کریں گے۔
نواز شریف نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے عوام کو بجلی کا بل ادا کرتے بوجھ نہ لگے، پٹرول ڈلواتے مشکل نہ ہو، سب کے لیے ملک کے اندر روزگار ہو۔
نواز شریف نے کہا کہ کل ہی بات کرنے کا ارادہ تھا لیکن نتائج بہت کم آئے ہوئے تھے،10 ، 12 فیصد نتائج ہی آئے تھے کہ لوگوں نے رائے قائم کردی،ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف خوشحال پاکستان ہے،ہم نے ملک کیلئے کیا کیا؟ کون سے منصوبے بنائے سب کو معلوم ہے،شہباز شریف آج ہی آصف زرداری سے ملیں، شہباز شریف ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں،اسحاق ڈار بھی رابطے کریں ،جو لوگ لڑائی کے موڈ میں ہیں ہم ان کیساتھ لڑنا نہیں چاہتے،بار بار کہہ رہا ہوں سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا،ہمیں اکثریت ملتی تو بھی دوسری پارٹیوں کو ملا کر حکومت بناتے،صورتحال مستحکم کرنے کیلئے کم از کم 10 سال چاہئیں۔
نواز شریف نے کہا کہ چاہتے ہیں بجلی کا بل اور پٹرول کی قیمت ادا کرنے میں کسی کو بوجھ محسوس نہ ہو،مہنگائی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے ، غریب کا چولہا ضرور جلے گا،ہمسائیوں کے ساتھ تعلقات بہتر کریں گے۔
نواز شریف نے کہا کہ بہت خوشی ہوتی اکثریت لیتے اور حکومت بناتے،صرف مرکز نہیں، پنجاب میں بھی اکثریت ملی ہے،پاکستان کے مستقبل کا سوال ہے، ہمیں سنجیدہ لینا چاہیے، قوم کی امنگوں پر پورا اترنا چاہیے تب جاکر بھنور سے باہر نکلیں گے،آج ہمارے پاس اتنی اکثریت نہیں کہ اپنے طور پر حکومت بنا سکیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور