Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے کم ہونے کا دعویٰ کردیا

Published

on

وزارت خزانہ نے بہت جلد ملک میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے بھی نیچے آنے کا دعویٰ کردیا،وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت سال 2024ء میں استحکام کی طرف گامزن ہے ، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے پر صورتحال مزید بہتر ہوگی،مئی میں مہنگائی 11.8 فیصد،جون 2024ء میں 12.6 فیصد رہی، جولائی میں مہنگائی 12 سے 13،اگست میں 11 سے 12 فیصد رہنے سے امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی میں مہنگائی 11.8 فیصد،جون 2024ء میں 12.6 فیصد رہی،جولائی میں مہنگائی 12 سے 13،اگست میں 11 سے 12 فیصد رہنے سے امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، مہنگائی میں کمی اور ایکس چینج ریٹ مستحکم ہے،زرعی شعبے کی کارکردگی اچھی رہی،صنعتی شعبے کی بحالی جاری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ برآمدات، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا،11 ماہ میں مالی خسارہ 4.9 فیصد رہا،جولائی میں برآمدات 2.4 سے 2.7 ارب ڈالر تک رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جولائی میں درآمدات 4.5 سے 4.9 ارب ڈالر تک رہنے کا تخمینہ ہے،جولائی تا مئی 2024ء زرعی شعبے کو 1972 ارب سے زیادہ قرضے دیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق زرعی شعبے کو گزشتہ مالی سال کے مقابلے 26 فیصد زیادہ قرضہ ملا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین